کامونکے میں موٹر سائیکل سوار بہن بھائی ٹرین تلے آکر جاں بحق

کامونکے میں موٹر سائیکل سوار بہن بھائی ٹرین تلے آکر جاں بحق

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار تین بھائی بہن  پھاٹک کراس کررہے تھے کہ اچانک ٹرین آگئی جس نے ایک بہن اور بھائی کوکچل دیا جب کہ موٹر سائیکل سوار تیسرے نوجوان نے چھلانگ  لگا کر اپنی جان بچائی۔

 جاں بحق ہونے والوں میں اٹھارہ سالہ عمر اور تین سالہ خورین شامل ہے،دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سواروں نے پھاٹک بند ہونے پر ریلوے ٹریک کراس کرنے کی کوشش کی تھی۔

پولیس نے مرنے والے بہن بھائی کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔