26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران جج چودھری عامر ضیاء کی عدم دستیابی کے باعث کوئی کارروائی عمل میں نہ آ سکی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت 15 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی، بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔