پاکستان کا مؤقف ہے افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے: خواجہ آصف

Published On 31 October,2025 03:03 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف ہے افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ’’دنیا نیوز‘‘ کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی پوزیشن کلیئر کر دی، ثالث ممالک اب ان کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قطر، ترکیہ کے کہنے پر دوبارہ مذاکرات شروع ہوئے، دوست ملک ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں، افغانستان کے ترکیہ کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، افغان طالبان رجیم میں مختلف سوچ کے لوگ موجود ہیں،قانونی طور پر افغان رجیم کا کوئی اسٹیٹس نہیں ہے۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کو افغان طالبان رجیم کے پاس اخلاقی، قانونی اور آئینی جواز نہیں ہے، بھارت افغان طالبان کو سپورٹ کر رہا ہے۔