چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود پی بی اے کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

Published On 31 October,2025 07:10 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس، پی بی اے بورڈ نے 26-2025 کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب کر لیا۔

چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔

اے آر وائی کے سلمان اقبال سینئر وائس چیئرمین، جیو ٹی وی کے میر ابراہیم رحمان وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔

ڈان نیوز کے شکیل مسعود حسین جنرل سیکرٹری، آج ٹی وی کے احمد زبیری جوائنٹ سیکرٹری، کے ٹی این کے ایم اطہر قاضی پی بی اے کے فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

جنرل باڈی نے ٹی وی کیٹیگری میں تین ڈائریکٹرز پی بی اے بورڈ کا انتخاب کیا، نیو ٹی وی سے چودھری عبدالرحمان، مہران ٹی وی سے غلام نبی مورائی اور سٹی 42 سے وردہ نقوی کا انتخاب کیا گیا۔