کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کی جامعات میں 201 افغان طالب علموں کے زیر تعلیم ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق جامعہ بلوچستان میں 84، بیوٹمز یونیورسٹی میں 59 افغان طلبا زیر تعلیم ہیں، لورالائی یونیورسٹی میں 22 اور ویمن یونیورسٹی میں 36 افغان طالبات زیر تعلیم ہیں۔
جامعات کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیشتر طلبہ تعلیم کا سلسلہ ختم کرکے اپنے وطن واپس جاچکے ہیں، طالب علم اپنے وطن جا کر ویزا لے کر پاکستان آئیں اور تعلیم مکمل کریں۔
انتظامیہ کے مطابق بلوچستان کی جامعات نے افغان طالب علموں کا کوٹہ بھی ختم کردیا ہے۔



