کراچی میں دوسری چار روزہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس اختتام پذیر

Published On 07 November,2025 01:40 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں دوسری چار روزہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چودھری اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل فیصل عباسی نے شرکا، ماہرین اور نمائش کنندگان کا شکریہ ادا کیا، 44 ممالک کے 178 نمائش کنندگان کی شرکت کی۔

عالمی سطح پر پاکستان کی بحری صلاحیتوں کا اعتراف کیا گیا، دوسرے ایڈیشن میں شرکت کرنے والے ممالک کی تعداد 4 گنا زیادہ رہی، عالمی وفود کی تعداد گزشتہ پائمیک کے مقابلے میں 6 گنا زیادہ رہی، نمائش کنندگان کی تعداد 2023 کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ رہی۔

دو سال میں 50 ارب ڈالر کے معاہدے پائمیک کے ذریعے ممکن ہوئے، چار روزہ پائمیک میں 76 ارب روپے کے مفاہمتی یادداشت کے معاہدے ہوئے۔