لندن: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے زبردست لیڈر شپ فراہم کی، اب پوری دنیا پاکستان کی بات کو سن رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکردگی میں شہبازشریف کا ریکارڈ نہیں توڑا، شہبازشریف کے بتائے ہوئے راستے پر چل رہی ہوں، پنجاب کو چلانا آسان کام نہیں تھا، پنجاب میں سی سی ڈی کے باعث لوگوں کی زندگیاں محفوظ ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن پہنچ گئیں، دو روز قیام کے بعد برازیل روانہ ہوں گی، وزیراعلیٰ برازیل میں ہونے والے کوپ 30 اجلاس میں شریک ہوں گی، پنجاب کے فلیگ شپ پراجیکٹس پر بریفنگ دیں گی، ستھرا پنجاب، ای موبلٹی کے بارے شرکا کو آگاہ کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کلائمیٹ ریزیلینٹ ریجنل لیڈر شپ پر گفتگو کریں گی، وزیراعلیٰ مریم نواز کی اہم شخصیات اور رہنماؤں سے بھی ملاقات شیڈول ہے، ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے نائب صدر سے ملاقات طے ہے۔
مریم نواز ورلڈ بینک کلائمیٹ چینج کے گلوبل ڈائریکٹر سے بھی ملاقات کریں گی، وزیراعلیٰ پنجاب کی یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام کے عہدیداروں سے بھی ملاقات طے ہے۔



