ایم کیو ایم وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیا

Published On 07 November,2025 04:30 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، انہوں نے آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کردیا۔

ایم کیوایم رہنما مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وسائل عوام تک لے جانے کا واحد حل متحدہ کی آئینی ترمیم ہے، تمام جماعتیں ایم کیو ایم کی اس ترمیم کو سپورٹ کریں، ہم نے مسودہ جے یو آئی کو دیا ہے، یہ پاکستان کا مسودہ ہے، وزیراعظم نے ہماری آئینی ترمیم کے مسودے کی حمایت کا عندیہ دیا ہے۔

جے یو آئی کے رہنما کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا مسودہ پڑھنے کے بعد ایم کیوایم کو جواب دیں گے، پاکستان کے مفاد میں جو کچھ ہوگا اسی کے مطابق آگے بڑھیں گے۔