لاہور: ماڈل ٹاؤن میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 4 افراد زخمی

Published On 07 November,2025 10:51 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں گیس لیکیج کے باعث گھر میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں گھر کے بیسمنٹ میں گیس بھر جانے سے اچانک دھماکا ہوا، جس میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں 11 سالہ حسن سعید، 14 سالہ علینہ سعید، 13 سالہ عرفہ سعید اور 37 سالہ ثمینہ سعید شامل ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو نے مکمل معائنہ کے بعد گھر کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔