اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا معاملہ زیر غور آئے گا اور سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
حکومت کی جانب سے کابینہ ارکان کو اجلاس کے لئے دستیابی یقینی بنانے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کابینہ ارکان کو باضابطہ طور پر اجلاس کے ایجنڈے سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں خود کش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوگئے تھے، پاکستان میں حالیہ عرصے میں افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہوں کی جانب سے دہشت گردی کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔



