وفاقی کابینہ کا اجلاس موخر، کب ہوگا؟ شیڈول جاری

Published On 12 November,2025 07:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس موخر کر دیا گیا، وفاقی کابینہ کا اجلاس اب کل ہو گا۔

اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بل میں شامل نئی ترامیم کی توثیق کرے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اجلاس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا معاملہ زیر غور آنے اور اہم فیصلے متوقع تھے۔

حکومت کی جانب سے کابینہ ارکان کو اجلاس کے لیے دستیابی یقینی بنانے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔