کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔
کراچی پہنچنے پر وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، چیف سیکرٹری سندھ سمیت صوبائی وزراء نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم کراچی میں نیو شالیمار ایکسپریس اور کراچی کینٹ سٹیشن پر جدید سہولیات سے آراستہ انتظار گاہوں و لاؤنجز کا افتتاح کریں گے۔



