اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان سے مار بھارتی عسکری قیادت کے اعصاب پر سوار ہوگئی، بھارتی عسکری قیادت شدید ذہنی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔
ایک طرف جنگ کی بڑھکیں دوسری طرف دفاعی کمزوریوں کا اعتراف بھی کر لیا، فتح کے ڈھول پیٹنے والے بھارتی آرمی چیف کا مضحکہ خیز بیان خفت مٹانے کی ناکام کوشش بن گئی، جھوٹے دعوے میں کہا اسلحہ استعمال کر کے پاکستان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔
بھارتی آرمی چیف نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ایسی جنگ جیتنے کیلئے مزید اسلحہ خریدنا پڑے گا، آپریشن سندور کو بھارتی میڈیا نے ناکام مہم جوئی قرار دے دیا۔
دفاعی ماہرین کے مطابق اعتراف بھارتی فوج کی ناکام دفاعی منصوبہ بندی کا ثبوت ہے۔



