اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چودھری سالک حسین نے ملاقات کی۔
وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنی وزارت سے متعلقہ امور پر بریف کیا۔
وزیراعظم نے بیرون ملک پاکستانیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے وزارت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا، ملاقات میں دیگر اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
.jpg)
علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قومی اسمبلی کے حلقہ 189 راجن پور سے رکن قومی اسمبلی شمشیر علی مزاری نے ملاقات کی، ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار میں موجود تھے۔
رکن قومی اسمبلی شمشیر علی مزاری نے وزیراعظم کو حلقہ سے متعلقہ امور اور مسائل سے آگاہ کیا۔



