اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس اور دانش یونیورسٹی کی سائٹس کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو منصوبے کی تکمیل میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کو جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی گئی، شہباز شریف کو بتایا گیا کہ ماہرین کی مشاورت سے منصوبے کا پی سی ون تیار کیا گیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ تعمیراتی کام کیلئے بہترین معیار کی حامل کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائیں، ادائیگی کا عمل تھرڈ پارٹی کے ذریعے کیا جائے، ترقیاتی عمل میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے۔
اس موقع پر وزیردفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔



