ہنزہ: (دنیا نیوز) پاکستان کے شمالی علاقے بھی موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے لگے۔
ہنزہ کے سیاحتی مقام کریم آباد میں اچانک گلیشیئر ٹوٹ گیا، آسمان صاف ہونے کے باوجود مختلف علاقوں میں برفباری کا منظر دکھائی دیا، پوری فضا چند لمحوں میں سفید دھند سے بھر گئی، غیر معمولی منظر دیکھ کر اہل علاقہ حیرت میں مبتلا ہوگئے۔
تاریخ میں پہلی بار موسم سرما میں گلیشیئر ٹوٹنے کا واقعہ پیش آیا، ماضی میں ایسے واقعات موسم گرما میں نظر آتے تھے، ماہرین کا کہنا ہے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات شمالی علاقوں کے گلیشیئرز کو تیزی سے متاثر کر رہے ہیں۔



