الیکشن کمیشن جی بی نے عام انتخابات کے پول ڈے کی منظوری کیلئے صدر پاکستان کو خط ارسال کر دیا

Published On 27 November,2025 09:47 pm

گلگت بلتستان: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن جی بی نے عام انتخابات کے پول ڈے کی منظوری کے لیے صدر پاکستان کو خط ارسال کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جی بی اسمبلی کا پانچ سالہ آئینی دورانیہ 24 نومبر 2025 کو مکمل ہو چکا ہے۔

ترجمان کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت صدر کی منظوری کے بعد سیکشن 57(2) کے مطابق انتخابی شیڈول جاری ہوگا۔

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 24 جنوری 2026 (بروز ہفتہ) کو پول ڈے کے طور پر تجویز کر دیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کرانے کے لیے پرعزم ہے۔