اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترکیہ کے وزیر توانائی الپرسلان بیرکتار اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے ترک ہم منصب کا استقبال کیا، دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا۔
ترکیہ کے وزیر توانائی الپرسلان بیرکتار کے دورے کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاہدوں کا بھی امکان ہے۔



