راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے خطے میں امن وا ستحکام کے عزم کے اظہار کے لیے مشترکہ فوجی مشق ’’وارئیر-IX‘‘ کا آغاز کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دو طرفہ انسدادِ دہشت گردی مشقوں کی یہ نویں قسط نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹرپبی میں شروع ہوئی، جس کا مقصد مشترکہ آپریشنز میں انٹرآپریبلٹی میں اضافہ، پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا اور جدید جنگی تکنیکوں کے تبادلے کو فروغ دینا ہے۔
پاکستان اور چین کی دیرینہ دفاعی شراکت اور باہمی اعتماد پر مبنی اسٹریٹجک تعاون کے تسلسل کے طور پر یہ مشق دونوں ممالک کے مضبوط عسکری تعلقات اور خطے میں امن و استحکام کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
مشترکہ فوجی مشق کی افتتاحی تقریب میں منگلا کور کے کمانڈر اور چینی فوج کی ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی چیف آف سٹاف میجر جنرل بیان شیاؤمنگ سمیت دونوں ممالک کے سینئر عسکری افسران نے شرکت کی۔



