راولپنڈی :(دنیا نیوز) فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیرِتوانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بیرکتار نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق فیلڈ مارشل نے پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے اور تاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اورمختلف بین الاقوامی فورمز پر ترکیہ کی جانب سے پاکستان کے لیے حمایت کو سراہا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دوسری جانب ترکیہ وزیر الپ ارسلان بیرکتار نے توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے کی ترکی کی خواہش کا اظہار کیا، اُنہوں نے علاقائی امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔



