ڈیرہ اسماعیل خان: (دنیا نیوز) ڈی آئی خان میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پنیالہ میں پولیس موبائل کے قریب بم دھماکا ہوا ہے جس میں 3 پولیس اہل کار شہید ہوگئے ہیں، جن میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شامل ہیں جبکہ دھماکے میں کانسٹیبل آزاد شاہ محفوظ رہے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں اور پولیس کی جانب سے شہدا کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور جائے وقوع سے شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں، بم دھماکے کے بعد ڈی ایس پی پنیالہ اور ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے جبکہ علاقے کی ناکا بندی کر دی گئی ہے۔



