ایبٹ آباد: لیڈی ڈاکٹر بازیاب نہ ہو سکی، ہسپتال میں احتجاج سے مریض خوار

Published On 07 December,2025 10:03 am

ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) ایبٹ آباد کے ڈسٹرکٹ ہسپتال کی مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لیڈی ڈاکٹر تین دن بعد بھی بازیاب نہ ہو سکی۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کے ڈاکٹروں اور سٹاف کی جانب سے لیڈی ڈاکٹر کے اغوا پر احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے او پی ڈی اور الیکیٹو سروسز کا بائیکاٹ جاری ہے جس سے بے شمار مریض علاج معالجے کی بنیادی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر وردا مشتاق ہسپتال سے اپنی سہیلی ردا کے ہمراہ روانہ ہونے کے بعد لاپتہ ہوئیں، ڈاکٹر وردا کیس کی تفتیش تھانہ کینٹ اور تھانہ میرپور کررہا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر وردا کی سہیلی ردا سمیت 4 افراد زیر حراست ہیں، تفتیش جاری ہے۔