وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پرگفتگو

Published On 07 December,2025 12:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

جاتی امراء میں ہونے والی ملاقات کے دوران سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ میاں نواز شریف کو حکومتی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بھی موجود تھیں۔