مسلم لیگ ن کے شاہ جہان یوسف نے بھی مزید صوبوں کی حمایت کر دی

Published On 09 December,2025 03:37 am

پشاور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے شاہ جہان یوسف مزید صوبوں کے حامی نکلے۔

مسلم لیگ ن کے شاہ جہان یوسف نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہزارہ صوبہ پر جو بھی بات ہو گی متفقہ ہوگی، ہم انتظامی بنیاد پر الگ ہونا چاہتے ہیں، ہم تو چاہتے ہیں اس ملک اور صوبے کو فائدہ ہو، آرٹیکل 239 کے تحت صوبے کے پاس اختیارات ہیں۔

اے این پی کے ارباب عثمان نے کہا ہزارہ صوبے کی قرارداد منظور ہوئی تھی اس سے کس کو فائدہ ہے؟ قرارداد کو دوبارہ ٹیبل کیا جائے، اس کو عوام بھی نہیں مانتی۔

سپیکر کے پی اسمبلی نے کہا کہ پوائنٹ سکورنگ نہ کی جائے، اس پر مزید بات نہیں کر سکتے۔