درگاہ شاہ عبدالطیف بھٹائی پر چورگیٹ توڑ کر چاندی لے اڑے

Published On 09 December,2025 10:14 am

مٹیاری: (دنیا نیوز) سندھ کے ضلع مٹیاری میں حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کےمزار پر چوری کی واردات ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مٹیاری میں حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کےمزار پر چور مزار کے گیٹ توڑ کر چاندی چوری کرکے لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی ویڈیو کے ذریعے ملزم کی شناخت کی جائے گی۔