محسن نقوی دورہ برطانیہ مکمل کر کے امریکہ روانہ

Published On 09 December,2025 08:38 pm

لندن: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دورہ برطانیہ مکمل کر کے امریکہ روانہ ہو گئے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دورہ برطانیہ میں پی ایس ایل روڈ شو میں شرکت کی اور برطانوی وزارت خارجہ میں اہم ترین ملاقاتیں کیں۔

محسن نقوی نے پاکستان کو مطلوب ملزمان کے ہوالے سے برطانوی وزراء کو اعتماد میں لیا، امریکہ میں بھی پی ایس ایل روڈ شو 13 دسمبر کو ہو گا۔

وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سمیت بابر اعظم اور حارث رؤف بھی پی ایس ایل روڈ شو میں شرکت کریں گے۔