پی ٹی آئی میں ایک فیکٹر خود مائنس ون کررہا ہے: فیصل واوڈا

Published On 09 December,2025 09:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں ایک فیکٹر خود مائنس ون کررہا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا جکہ 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ توآنا ہی آنا ہے،بانی پی ٹی آئی کےخلاف بہت سارے کیسزہے۔

اُنہوں نے کہا کہ عارضی نالائق وزیراعلیٰ کہتا ہے بیرسٹر گوہرکی پریس کانفرنس کونہیں مانتا،عارضی نالائق وزیراعلیٰ بیوقوف بنا رہا ہے، یہ تو ایم کیو ایم سے بھی گئے گزرے ہیں، آج نالائق عارضی وزیراعلیٰ، ایم این ایز سارے کہاں ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہم کچھ نہیں کررہے،ان کی پارٹی مائنس ون کررہی ہے، پی ٹی آئی منظم طریقےسےجیل توڑنےکی بات کر رہی ہے، پی ٹی آئی کا ایک فیکٹرچاہتا ہے کوئی بڑا نقصان ہوجائے تو یہ سکون سے20 سے25 سال اس نام پر سیاست کریں۔

سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ اس کےبینشفری ذائچےاور تعویز والے بھی ہوں،اللہ نہ کرے ایسا ہو، یہ ا’ن کا پروگرام ہے اَسی لیےمہینے، ڈیڑھ ماہ تک جیل تبدیل کر دیں گے۔