عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما سید زعیم حسین قادری انتقال کرگئے

عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما سید زعیم حسین قادری انتقال کرگئے

خاندانی ذرائع کے مطابق سید زعیم قادری کو رات گئے ہارٹ اٹیک ہوا، نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا ، آج صبح ہسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

زعیم قادری کی نمازجنازہ آج شام بعدازنمازمغرب لارنس روڈ پر ادا کی جائے گی۔

سید زعیم قادری مسلم لیگ ن کے سابقہ رکن پنجاب اسمبلی اور حکومتی ترجمان بھی رہے، زعیم قادری آج کل عوام پاکستان پارٹی پنجاب کے ترجمان تھے۔

سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔