عمران خان کی آنکھ کا سن کر دکھ ہوا، قیدیوں کے بھی حقوق ہیں جو ملنے چاہئیں: شاہ محمود

عمران خان کی آنکھ کا سن کر دکھ ہوا، قیدیوں کے بھی حقوق ہیں جو ملنے چاہئیں: شاہ محمود

شاہ محمود قریشی نے عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت کے کہنے پر لوگوں نے اپنی جمع پونجی سولر لگوانے پر لگادی، اب نیٹ میٹرنگ کی پالیسی پر وزیر اعظم بھی بے بس نظر آتے ہیں۔

واضح رہے کہ اے ٹی سی لاہور میں جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں تین اپریل تک توسیع کر دی، عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا سے دلائل طلب کر لئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔