کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق

کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق

ذرائع کے مطابق عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ سے جھلس کر ایک بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ خاتون اور بچی سمیت 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، فلیٹ میں ہونے والے دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ عمارت کی نویں منزل پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دسویں فلور کے متعدد فلیٹس کو لپیٹ میں لے لیا، متاثرہ عمارت کو خالی کروا لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ عمارت کے برابر میں خالی پلاٹ پر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، متاثرہ عمارت سے متصل رہائشی عمارتیں بھی نقصان سے محفوظ نہیں رہیں۔