ریاض سے اسلام آباد جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

ریاض سے اسلام آباد جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

پی اے اے حکام کے مطابق مسافر کی طبیعت ایران کی فضائی حدود میں خراب ہوئی، جس پر پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول کراچی سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر سے اجازت ملنے کے بعد طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کرائی گئی۔

پی آئی اے حکام کے مطابق لینڈنگ کے فوراً بعد مسافر کو طبی امداد فراہم کی گئی۔