پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) سہراب گوٹھ میں پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
آئی جی پی سندھ کی خصوصی ہدایت پر ٹارگیٹڈ مقامات میں اپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔
بائیومیٹرک ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی، آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ خواتین اہلکار بھی موجود تھیں
پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن میں حصہ لیا، ڈی ایس پی اورنگزیب خٹک کی نگرانی میں سرچ آپریشن کیا گیا، 20 سے زائد افغان باشندے گرفتار کر لئے گئے، گرفتار افغانیوں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔