ماہ نور قتل کیس، شوہر محمد رمضان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت

ماہ نور قتل کیس، شوہر محمد رمضان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت

ایڈیشنل سیشن جج چوہدری شاہد حمید نے کیس کا فیصلہ جاری کیا، تمام تر شواہد اور گواہوں کی روشنی میں ملزمان کو سزا کا حکم سنایا گیا۔

ملزم کے خلاف تھانہ غازی آباد میں2024 میں مقدمہ بجرم 302 کے تحت درج ہوا تھا۔

پراسیکیوٹر کے مطابق خاوند محمد رمضان نے اپنی بیوی ماہ نورکو گلا دبا کر قتل کیا تھا، ملزم خاوند اپنی بیوی کو ٹک ٹاک بنانے سے روکتا تھا بیوی کے باز نہ آنے پر قتل کر دیا جبکہ پراسیکیوٹر نے کیس میں 21 گواہ پیش کئے۔

پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ ملزم کے خلاف تمام تر شواہد موجود ہیں، جدید ڈیوائسز سے کیس کو ثابت کیا گیا جبکہ ملزم اتنا چالاک تھا کہ خود قتل کر ڈیڈ باڈی کو ہسپتال لے کے پھرتا رہا۔