پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) قومی شاہراہ پر چوہنگ کے قریب لاہور سے پھول نگر جانے والی وین الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی۔
حادثہ میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد معمولی زخمی ہوئے، اطلاع پر موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ ٹریفک حادثہ مکینیکل فالٹ کے باعث پیش آیا، قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کلیئر کر دیا گیا۔