پاکپتن: سیوریج لائن کیلئے کھودے گئے گڑھے میں گر کر نوجوان جاں بحق

پاکپتن: سیوریج لائن کیلئے کھودے گئے گڑھے میں گر کر نوجوان جاں بحق

ریسکیو 1122 کے مطابق واسا نے حاجی خورشید روڈ پر سیوریج لائن کے لیے سڑک کنارے گڑھا کھود رکھا تھا۔

ریسکیو 1122 نے بتایا کہ گڑھے میں گرنے کی وجہ سے نوجوان کے سر پر گہری چوٹ لگی تھی، جسے پہلے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اسے ساہیوال ریفر کیا گیا۔

اہل خانہ کے مطابق ساہیوال ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے چیک کیا تو نوجوان انتقال کر چکا تھا۔