علاقائی
خلاصہ
- بہاولنگر: (دنیا نیوز) چولستان جیب ریلی میں فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے اے ایس آئی محمد بشیر کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ شہید کی نماز جنازہ میں ڈی پی او کامران اصغر، ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور پاک آرمی کے افسران نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: چولستان جیپ ریلی حادثہ، اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دائر
انہوں نے بتایا کہ پولیس انتظامیہ، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے بھی شہید اے ایس آئی کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ شہید کو پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی، اس موقع پر ڈی پی او کامران اصغر نے کہا کہ شہدا ہمارا فخر ہیں۔