سکھیکی: ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار جاں بحق

سکھیکی: ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار جاں بحق

سکھیکی میں حادثہ لاہور روڑ پر پیش آیا، پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق ہونے والے اہلکار کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے تلاش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ضروری کارروائی کے بعد اہلکار کی لاش کو ورثا کے سپرد کر دیا گیا۔