علاقائی
خلاصہ
- جامشورو: (دنیا نیوز) ضلع جامشورو کے علاقے کوٹری اوور ہیڈ پل کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔
تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 16 سالہ شہباز چانڈیو جاں بحق ہو گیا، اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کی لاش کو کوٹری کے بلاول میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی، جاں بحق ہونے والے شہباز کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔