کشمور: پولیس کا مبینہ ڈرون حملہ، ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

کشمور: پولیس کا مبینہ ڈرون حملہ، ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

ڈرون حملے میں ایک بچے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 سالہ قادر بخش، 18 سالہ گلزار ، 30 سالہ یاسین جورکانی مزاری شامل ہے۔

شدید زخمیوں می‍ں غلام حیسن، شیرو، خادم حسین، بیورگ مزاری شامل ہیں جن کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، گاؤں میں کہرام مچ گیا، شہریوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔

جاں بحق اور زخمیوں کے ورثا کا کہنا ہے ہم چور ہیں نہ ڈکیٹ ہم پر کشمور پولیس نے ظلم کیا ہے انصاف دلایا جائے۔