علاقائی
خلاصہ
- پاکپتن: (دنیا نیوز) پاکپتن ساہیوال روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آگیا جس کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
حادثہ تیز رفتاری کے باعث کار ڈرائیور کی غلطی سے پیش آیا، کار مین روڈ پر سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی کے پیچھے سے جا ٹکرائی، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے جنہیں ساہیوال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ورثاء کے سپرد کر دیا گیا۔