علاقائی
خلاصہ
- ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) موڑ کھنڈہ لاہور روڈ پر تیز رفتار ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 1 نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، ریسکیو عملے نے زخمی ہونے والے 24 سالہ سبحان اور 17 سالہ ذوالقرنین کو موقع پر طبی امداد فراہم کی۔
ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے نوجوان کی ڈیڈ باڈی مقامی پولیس کے حوالے کر دی، حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 21 سالہ شہباز کے نام سے ہوئی ہے۔