علاقائی
خلاصہ
- بھوآنہ : (دنیا نیوز) چور نے واردات کرنے کیلئے 100 میٹر سے زائد سرنگ کھود ڈالی۔
پولیس کے مطابق ملزم ندیم قصائی نے اپنے گھر کے ایک کمرے سے آڑھت کی دکان تک زیرِ زمین سرنگ کھودی اور اسی راستے سے دکان میں نقب لگا کر سامان چوری کرنے کی کوشش کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو آڑھت کی دکان سے سامان چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ منگوآنہ پل کے قریب پیش آیا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔