علاقائی
خلاصہ
- جیکب آباد: (دنیا نیوز) کوئٹہ روڈ پر قائم نجی میڈیکل سینٹر میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
واقعہ کیخلاف متوفی کے ورثاء نے قومی شاہراہ پر نوجوان کی لاش رکھ کر احتجاج کیا، مظاہرین نے الزام لگایا کہ مائنر آپریشن کے دوران ڈاکٹر کی لاپروائی سے نوجوان فوت ہوا، غفلت میں ملوث ڈاکٹر محمد علی انصاری کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔