خانپور ڈیم سے 20 سالہ نوجوان کی لاش برآمد

خانپور ڈیم سے 20 سالہ نوجوان کی لاش برآمد

اطلاع پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو1122 کی غوطہ خور ٹیم نے نعش کو پانی سے نکال لیا، ریسکیو ٹیم نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹائپ ڈی ہسپتال خانپورمنتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق نعش کی شناخت حسنین معاویہ ولد مظہرحسین کے نام سے ہوئی، متوفی علاقہ احاطہ تحصیل ٹیکسلا کارہائشی تھا، اہلخانہ کے مطابق متوفی تین روز سے لاپتہ تھا۔

تھانہ خانپور پولیس نے تحقیقات کیلئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔