علاقائی
خلاصہ
- فیصل آباد: (دنیا نیوز) وزیر تعلیم کا دعویٰ دھرے کا دھرا رہ گیا، میٹرک کے امتحانی مراکز میں نقل مافیا کا راج قائم ہو گیا۔
امتحانی مراکز میں نقل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی جس میں کھڑلیانوالہ امتحانی مرکز میں طلبہ کو نقل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
.jpg)
سامنے آنے والی ویڈیو میں طالبات بھی نقل کے ذریعے پرچہ حل کرنے میں مصروف دکھائی دیں۔
دو روز قبل صوبائی وزیر تعلیم نے امتحانی مراکز کے دورے کے دوران نقل کلچر کے خاتمے کا دعویٰ کیا تھا۔