ملتان: رکشے میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی

ملتان: رکشے میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی

ریسکیو ترجمان کے مطابق سلنڈر پھٹنے سے رکشے میں سوار 3 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ رکشے میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور تمام افراد رکشے میں سوار ہو کر مظفر گڑھ سے ملتان آ رہے تھے۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ حادثے میں سوار تمام افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 زخمی جان کی بازی ہار گئے جبکہ 14 افراد نشتر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔