سرمایہ داروں کیلئے خوشخبری! کراچی پورٹ ٹرسٹ پر پہلا ڈریجنگ آپریشن شروع

سرمایہ داروں کیلئے خوشخبری! کراچی پورٹ ٹرسٹ پر پہلا ڈریجنگ آپریشن شروع

پورٹ انتظامیہ کے مطابق نیشنل ڈریجنگ اینڈمیرین سروسزنے کراچی پورٹ ٹرسٹ پر پہلا ڈریجنگ آپریشن شروع کر دیا،  پورٹ پر پہلی بار چار اہم ڈریجرز بیک وقت چار ماہ تک کھدائی کریں گے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دیو قامت بحری جہاز کی ہینڈلنگ کیلئےساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل ، اپر اور لوئر ہاربر کی برتھوں کو گہرا کیا جا رہا ہے، پہلی بار چار اقسام کے ڈریجرز روٹر ڈرم ، ایتھینا، ابول اور انڈس ڈولفن ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔

دوسری جانب کراچی پورٹ پرڈریجنگ مکمل ہونےسے پینامیکس جہازوں کی آمدورفت شروع ہو گی، شہر قائد ریجنل ٹرانزٹ اور ٹرانسشپمنٹ حب کے طور پر مضبوط ہو رہا ہے۔