کنویں کی صفائی کے دوران پاؤں پھسل کر گرنے سے مزدور جاں بحق

کنویں کی صفائی کے دوران پاؤں پھسل کر گرنے سے مزدور جاں بحق

افسوسناک واقعہ گگو منڈی میں گھر کے گندے پانی کے کنویں کی صفائی کے دوران پیش آیا، مزدور سیوریج میں صفائی کے لیے اترا اور پاؤں پھسل جانے سے کنویں میں گر گیا، جہاں زہریلی گیس کے باعث اس کا دم گھٹ گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے تین گھنٹے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاش کو کنویں سے باہر نکال کر ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

علاقہ مکینوں نے واقعے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کی غفلت کو ذمہ دار قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ ریسکیو کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔