علاقائی
خلاصہ
- بہاولنگر: (دنیا نیوز) تھانہ ڈونگہ بونگہ کے علاقے میں شہری نے نہر میں کود کر خودکشی کر لی جبکہ اس کو بچانے کی کوشش کرنے والا اس کا ساتھی بھی ڈوب نہر میں ڈوب گیا۔
پولیس کے مطابق ایک کار سوار نے کار روک کر نہر میں چھلانگ لگا دی جبکہ دوسرا نوجوان بچانے کیلئے نہر میں کود گیا، دونوں کار سوار افراد نہر میں ڈوب گئے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تاہم اندھرے کے باعث ریسکیو آپریشن نہ کیا جا سکا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نہر کافی بڑی اور گہری ہے، صبح ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے گا، پولیس نے نہر میں ڈوبنے والوں کی شناخت محمد شاہد اور غلام رسول کے ناموں سے کی ہے، جبکہ پولیس کار کو تحویل میں لے کر کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔