ملواح شاخ نہر میں ڈوب کر دو کمسن بھائی جاں بحق

ملواح شاخ نہر میں ڈوب کر دو کمسن بھائی جاں بحق

مٹھا خان جوکھیو کے رہائشی جلال جوکھیو کے دو بیٹے 10 سالہ عبدالرزاق اور 8 سالہ فرحان نہر میں ڈوب گئے۔

بتایا گیا ہے کہ دونوں بھائی شدید گرمی کے باعث دونوں بھائی نہر پر نہانے گئے تھے۔

مقامی افراد نے بچوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا، ڈاکٹروں نے دونوں بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔